اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

پنجاب حکومت سے لیپ ٹاپ لینے کیلئے کیسے اپلائی کرنا ہوگا؟ جانئے

datetime 28  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے تحت مستحق اور ذہین طلباء کو مفت لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت حکومت نے ذہین طلباء میں 50,000 جدید لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ہر سال تقریباً 2,000 لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے لیے طلباء کو خود سے آن لائن درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تعلیمی ادارے خود سے اہل طلباء کا ڈیٹا جمع کریں گے اور تصدیق کے بعد یہ ڈیٹا پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کو بھیجا جائے گا۔ کمیشن تصدیق کے بعد منتخب طلباء کی حتمی فہرست جاری کرے گا۔ اس اسکیم کے تحت رجسٹریشن کا عمل فروری 2025 میں شروع ہوگا، جبکہ لیپ ٹاپ کی تقسیم رمضان کے بعد اپریل یا مئی 2025 میں متوقع ہے۔

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے حالیہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ لیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ چکی ہے۔ اس اسکیم کے تحت طلباء کو 13ویں جنریشن کور آئی 7 لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔ اقلیتی طلباء اور سیکنڈری و ہائیر سیکنڈری امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد تحقیق اور تعلیم کو فروغ دینا ہے۔

لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تفصیلات درج ذیل ہیں

یونیورسٹی کے طلباء کے لیے 20,000 لیپ ٹاپ
کالج کے طلباء کے لیے 14,000 لیپ ٹاپ
ٹیکنیکل اور زرعی کالج کے طلباء کے لیے 4,000 لیپ ٹاپ
میڈیکل اور ڈینٹل کالج کے طلباء کے لیے 2,000 لیپ ٹاپ
جنوبی پنجاب کے طلباء کو اس اسکیم میں 32 فیصد حصہ دیا جائے گا۔ اسکیم کے اہل طلباء میں کمپیوٹر سائنس، میڈیسن، انجینئرنگ، سائنس، سوشل سائنسز، بزنس، زبانوں، ویٹرنری میڈیسن، اور زراعت کے شعبوں کے طلباء شامل ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…