ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کینیڈین فوٹوگرافر نے گہرے سمندر میں ماڈل فوٹوشوٹ کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

datetime 25  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا(این این آئی)کینیڈین فوٹوگرافر نے ہائیڈرو اٹلانٹک جہاز کے ملبے کے پاس 50 میٹر گہرے پانی کے اندر فوٹو شوٹ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔سمند کے گہرے پانی کے اندر ماڈل کے ساتھ فوٹو شوٹ کرتے ہوئے کینیڈا کے فوٹوگرافر اسٹیون ہیننگ نے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر کے شاندار کارنامہ انجام دیا۔ یہ فوٹوشوٹ امریکی ریاست فلوریڈا کے بوکا رتن میں ہائیڈرو اٹلانٹک جہاز کے ملبے کے عرش پر کی گئی۔

جس جگہ فوٹ شوٹ کا عمل انجام دیا گیا وہ زیرسمند زمین سے تقریبا 50 میٹر یعنی 163.38 فٹ کی گہرائی میں واقع ہے۔ہائیڈرو اٹلانٹک سائٹ کو ایک حکمت عملی کے تحت منتخب کیا گیا تھا کیونکہ یہ ڈیکمپریشن زون سے کافی دور ہے، اور اس کے لیے فوٹوگرافر کی ٹیم کو منفرد چیلنجز کا بھی سامنا کرنا پڑا۔فوٹوگرافر اسٹیون ہیننگ، جو اس سے قبل یہ ریکارڈ دو بار توڑ چکے ہیں، انھوں نے جرات مندانہ کوشش کے ساتھ اپنے ریکارڈ کو دوبارہ حاصل کیا۔ہیننگ نے جون 2021 اور ستمبر 2023 میں بالترتیب 21 فٹ اور 30 میٹر کی گہرائی میں شوٹنگ کرتے ہوئے ریکارڈ قائم کیا تھا۔تاہم ان کا یہ ریکارڈ دسمبر 2023 میں ساتھی کینیڈین فوٹوگرافر کم برونا اور پیا اویارزون نے توڑ دیا تھا، جنھوں نے بہاماس میں 131 فٹ کی گہرائی میں فوٹو شوٹ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…