پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

گیند کیوں تبدیل کی! روہت ڈومیسٹک میچ میں امپائر سے لڑ پڑے

datetime 25  جنوری‬‮  2025 |

رانجی (این این آئی)رانجی ٹرافی میں روہت شرما امپائر سے الجھ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما تقریباً نو سال بعد رانجی ٹرافی کھیلنے گئے کیونکہ وہ اپنی فارم بحال کرسکیں لیکن وہاں بھی وہ امپائر سے الجھ پڑے۔روہت شرما پہلی اننگز میں کریز پر آئے جموں و کشمیر کے خلاف صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ممبئی کی دوسری اننگز میں روہت شرما کریز پر سیٹ نظر آئے اور انہوں نے دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر 28 رنز بنائے اور یشسول جیسوال کے ساتھ 54 رنز کی شراکت قائم کی۔تاہم وہ ایک بلند و بالا شارٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوگئے۔

روہت شرما شاٹ کھیلنے جاہی رہے تھے کہ گیند بلے کے اندرونی کنارے کو لگ کر مڈ وکٹ کی طرف چلی گئی جہاں فیلڈر نے کیچ پکڑنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔روہت شرما کی مختصر اننگز کی خاص بات امپائر کے ساتھ ان کی بحث تھی کیونکہ امپائر نے بولنگ سائیڈ کی شکایت پر گیند کو تبدیل کردیا تھا۔رانجی ٹرافی کے دوسرے ہاف میں یہ واقعہ پیش آیا، جموں و کشمیر کے کھلاڑی امپائر کے پاس گیند کو لے کر گئے اور اسے تبدیل کرنے کا کہا۔ ج

یسے ہی امپائر نے نئی گیندین لانے کا کہا تو روہت شرما نان اسٹرائیکر اینڈ پر آن فیلڈ امپائر سے بحث کرنے لگے تاہم ان کی ناراضگی کے باوجود میچ آفیشلز نے گیند کو ناکارہ سمجھا اور تبدیل کردیا۔واضح رہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے قومی ٹیم میں منتخب ہونے کے لیے ڈومیسٹک کھیلنا لازمی قرار دیا ہے جس کے بعد روہت شرما، شبھمن گل، رشبھ پنت سمیت کئی کھلاڑی رانجی ٹرافی میں واپس آگئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…