اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے پکا دئیے

datetime 23  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد دکن (این این آئی )بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں شوہر نے بیوی کو قتل کر کے اس کی لاش کے ٹکڑے ابال دیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر کے انہیں پریشر ککر میں بوائل کیا۔45 سالہ گرو مرتھی نامی ملزم نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ، خاتون کے اہلِ خانہ نے اپنی بیٹی کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ 16 جنوری کو درج کرایا تھا۔

بعد ازاں تفتیش شروع کرنے کے بعد پولیس نے شوہر پر شک کرتے ہوئے اس سے پوچھ گچھ کی جس پر اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا اور قتل اور اس کے بعد کے حوالے سے ہولناک انکشافات کیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے باتھ روم میں لاش کے ٹکڑے کیے جس کے بعد انہیں پریشر ککر میں بوائل کیا، ملزم نے اس کے بعد گوشت اور ہڈیوں کو الگ کر کے انہیں مزید 3 دن تک بوائل کیا اور پھر ٹکڑوں کو میرپیٹ جھیل میں پھینک دیا۔

ملزم کی شناخت سابق فوجی افسر کے طور پر ہوئی ہے جو اس وقت بطور سیکیورٹی گارڈ نوکری کر رہا تھا، مقتولہ اور اس کے شوہر کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم اور اس کی بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا، تاہم اتنی بڑی اور ہولناک واردات کرنے کی حتمی وجہ جاننے کے لیے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں اس طرح کے قتل اور ہولناک واقعے کے پہلے بھی کیسز سامنے آ چکے ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…