واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرکے سوشل میڈیا پر اعلان کیا اور خودکشی کرلی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی شمالی ریاست کیرولینا میں 18 جنوری کو 63 سالہ جارج لینسک نے اپنی 59 سالہ بیوی کیتھلین کو گولی مار کر قتل کردیا اور اس کے بعد خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ قتل اور خودکشی کا یہ واقعہ 18 جنوری کو شام 6 بجے کے قریب پیش آیا۔ملزم جارج لینسک نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد فیس بک پوسٹ کے ذریعے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے بیوفائی کرنے پر اپنی بیوی کو قتل کردیا، اب خود کو مارنے جا رہا ہوں۔پولیس نے ملزم کے گھر سے دونوں کی لاشیں برآمد کرلیں اور بتایا کہ یہ واقعہ قتل اور خودکشی لگتا ہے۔جارج اور کیتھلین کی شادی کو 34 سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا تھا، کیتھلین ایک کمپنی میں ٹیکنیکل پروڈکشن مینیجر کے طور پر کام کرتی تھیں۔