منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی کپتان روہت شرما 17 فروری کو پاکستان آئیں گے،بھارتی میڈیا کی تصدیق

datetime 23  جنوری‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)چیمپئنز ٹرافی سے قبل کپتانوں کے فوٹو شوٹ کے لیے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے 17 فروری کو پاکستان آنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیئرمین جے شاہ بھی پاکستان آسکتے ہیں، پاکستان 17 فروری کو کپتانوں کا فوٹو شوٹ کرانے کا پلان ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے کراچی میں شروع ہوگی۔چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف دبئی میں کھیلے گی۔

آئی سی سی کے ہر ایونٹ سے قبل میزبان ملک میں افتتاحی تقریب ہوتی ہے، جس میں ٹورنامنٹ میں شریک ہر ٹیم کا کپتان شرکت کرتا ہے۔ کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں بھارتی کپتان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگا ہوا تھا جو بھارتی میڈیا نے ختم کر دیا ہے۔اس سے قبل بھارتی میڈیا نے تصدیق کی تھی کہ روہت شرما چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے اور وہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل پاکستان کا دورہ کریں گے۔دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو رہا ہے اور اس سے قبل افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے افتتاحی تقریب کے لیے 17 تاریخ اور مقام کراچی تجویز کیا ہے تاہم ا?ئی سی سی کو اس کی حتمی منظوری دینی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…