ہفتہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2026 

بابر اعظم اور شاہد آفریدی میں زیادہ مقبول کون؟ سابق کپتان نے بتادیا

datetime 22  جنوری‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی )سابق قومی کرکٹر اظہر علی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، شاہد آفریدی کی طرح مقبول کھلاڑی ہیں۔پاکستان کے سابق کپتان اظہر علی نے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے بعد سب سے مقبول قومی کرکٹر قرار دے دیا۔حالیہ انٹرویو میں اظہر علی نے کہا کہ انہوں نے کئی بار بابر کی کپتانی پر تنقید کی لیکن کبھی بھی ان کی بیٹنگ کی مہارت پر سوال نہیں اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ اب بھی کہتا ہوں کہ بابر نے اتنے عرصے تک کپتانی کی انہیں اس عرصے میں ایک اور ٹیم بنانا چاہیے تھی لیکن جب بیٹنگ کی بات آتی ہے تو میں کہتا ہوں بابر بیٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ آپ کسی ٹورنامنٹ میں اچھا نہیں کھیلتے لیکن بابر واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنی بیٹنگ سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔اظہر علی نے دعویٰ کیا کہ بابر پاکستان کا واحد کھلاڑی ہے جو ہجوم کو جنون میں مبتلا کرتا ہے اور سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے ساتھ مماثلت رکھتا ہے جو اپنی ہارڈ ہٹنگ کی صلاحیتوں کے لیے مشہور ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں بابر نے جس طرح دنیا اور بھارت میں اپنا نام بنایا ہے میرا مطلب ہے کہ ایک عام روایتی بلے باز کو ہجوم سے داد مل رہی ہے میں نے شاہد بھائی کے بعد پہلا شخص دیکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…