بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نوازشریف پنجاب کے ضمنی انتخاب میں پارٹی کارکردگی سے سخت ناخوش

datetime 13  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم نوازشریف پنجاب کے ضمنی انتخاب میں پارٹی کی کارکردگی سے سخت ناخوش ہیں۔پنجاب کے دو اہم حلقوں سے انتخاب ہارنے کے بعد مسلم لیگ ن نے از سر نو اپنی پالیسی کا جائزہ لینے فیصلہ کیا ہے۔بلدیاتی انتخابات میں ضمنی انتخاب جیسے نتائج سے بچنے کے لئیے سخت محنت اور بہتر امیدواروں کے چناؤ کی ہدایت کی گئی ہے۔پارٹی کے تمام رہنماؤں اور وزراء کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا سختی سے حکم دیا گیا ہے۔روزنامہ جنگ کے صحافی حذیفہ رحمان کی رپورٹ کے مطابقوزیراعظم نوازشریف نے پنجاب میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخابات کے نتائج کے سدباب جاننے کے لئیے سینئر رہنماؤں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی کے بعض رہنماؤں نے وزیراعظم کو حقائق سے ہٹ کر رپورٹس دیں ،جس سے مسلم لیگ ن دو حلقوں میں توقعات کے مطابق نتائج حاصل نہ کرسکی۔پارٹی رہنماؤں نے انتہائی وثوق سے وزیراعظم کو رپورٹ دی تھی کہ مسلم لیگ ن تینوں حلقوں میں باآسانی کامیاب ہوجائے گی۔این اے 122سردار ایاز صاد ق کے حلقے میں جیت کا مارجن 19فیصدجبکہ محسن لطیف کے صوبائی حلقے میں 16فیصد مارجن کی رپورٹ دی گئی تھی۔وزیراعظم کی اوکاڑہ سے آزاد امیدوار کو ٹکٹ دینے میں دلچسپی تھی مگر مقامی ایم پی ایز اور صوبائی قیادت نے چوہدری عارف کے بیٹے کو ٹکٹ دینے پر اصرار کیا اور بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن با آسانی سیٹ جیت لے گی۔ جبکہ ذرائع کے مطابق پنجاب اور ضلع اوکاڑہ کی مقامی قیادت سے آزاد امیدوار کو ٹکٹ نہ دینے پر بھی شدید ناراضگی کااظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پنجاب حکومت اور مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت کو ہدایت دی ہے کہ ضمنی انتخابات میں سخت محنت کی جائے اور امیدواروں کے چناؤ میں احتیاط برتی جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…