لاہور( این این آئی)مری، گلیات اور قرب و جوار میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 18 جنوری سے 21 جنوری تک مری و گردونواح میں ہلکی بارش و برفباری کا امکان ہے۔ 18 اور 19 جنوری کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ راولپنڈی، اٹک، جہلم، اور چکوال میں بارش کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ مری میں سیاحوں کی سہولیات کیلئے 13 فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ سیاحوں سے گزارش ہے کہ سفر سے پہلے موسم کی صورتحال کا جائزہ لیں۔کسی بھی ناگہانی آفت سے بچنے کے لئے انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے۔ ضلعی انتظامیہ سیاحوں کی راہنمائی اور تحفظ کے لئے موجود رہے گی۔ موسم کے حوالے سے احساس ذمہ داری قیمتی جانوں کے تحفظ کے لئے ضروری ہے۔ ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔ واٹس ایپ نمبر 03369804229 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔