ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی ریپر و گلوکار ہنی سنگھ نے خود کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔اداکارہ و میزبان ریا چکرورتی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہنی سنگھ نے خود کو ذہنی بیماری کا شکار قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وہ بائی پولر ڈس آرڈر کے ایک شدید کیس سے گزر چکے ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہوں نے خود کو مردہ تصور کر لیا تھا اور وہ ذہنی مریض بن چکے تھے۔
ہنی سنگھ نے بتایا کہ بائی پولر ڈس آرڈر کے مریضوں کو پہچاننا بہت مشکل ہوتا ہے، یہاں تک کہ ڈاکٹر بھی اس بیماری کو سمجھنے میں دشواری کا سامنا کرتے ہیں۔گفتگو کے دوران ہنی سنگھ نے اس وقت کی بات کی جب وہ ذہنی طور پر ایک بڑے مسئلے سے گزر رہے تھے جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ بائی پولر ڈس آرڈر کا شکار ہیں،اس دوران ریا چکرابورتی نے ہنی سنگھ کی ڈاکیومنٹری کا ذکر کیا اور بتایا کہ اسے دیکھ کر وہ خوشی اور غم دونوں کے جذبات سے مغلوب ہو گئیں۔ انہوں نے ہنی سنگھ کے اس مشکل وقت سے نکلنے پر ان کا شکریہ ادا کیا، جس پر ہنی نے جواب دیا، اکبر دی گریٹ کی الیگزینڈر دی گریٹ سے ملاقات ہو رہی ہے، دو فائٹر آپس میں مل رہے ہیں۔