اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 122کے الیکشن کے نتائج سے مطمئن ہیں ¾ ہمیں بھی اپنی کمزوریوں پر نظر ثانی کر ناہوگی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما مراد سعےد نے کہا کہ این اے 122 میں جیت کا مارجن کم تھا اور اس حلقے میں ہمارے امیدوار کو بہت ووٹ ملے ہیں جو ہماری اخلاقی فتح ہے اس الیکشن سے ملک میں جمہوریت کو فروغ ملے گا اور ہم حکومت کے تمام مثبت اقدام میں ان کے ساتھ ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما انجینئر حمیدالحق نے کہا کہ ان الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی اور یہ الیکشن صاف و شفاف تھے۔ یہ وقت عوام کےلئے کچھ کرنے کا ہے۔ تمام سیاسی رہنماﺅں کو ترقی اور خوشحالی کےلئے کام کرنا چاہئے۔ ہم الیکشن کے نتائج سے مطمئن ہیں۔ ہمیں بھی اپنی کمزوریوں پر نظرثانی کرنی ہوگی۔