جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

شادی سے پہلے حج پر حمزہ نے نیمل کو میرے فون سے میسجز کیے: عاطف اسلم کا انکشاف

datetime 16  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)گلوکار عاطف اسلم نے دعوی کیا ہے کہ اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی اور سابق اداکارہ نیمل خاور خان کی شادی میں میرا ہاتھ تھا۔ اداکار و گلوکار عاطف اسلم، حمزہ علی عباسی اور نیمل کی ایک مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ،وائرل ویڈیو میں تینوں فنکاروں و قریبی دوستوں کو سیاہ لباس میں خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں عاطف اسلم نے کہا کہ حمزہ علی عباسی میرے حاجی بھائی ہیں، ہم نے حج ایک ساتھ کیا تھا اور مجھے یاد ہے کہ حج کے دوران حمزہ کے پاس موبائل نہیں تھا، حمزہ نے بتایا تھا کہ نیمل کا میسج آئے گا، نیمل نے میسج کیا تو حمزہ میرا موبائل لے کر بیٹھ گئے اور یہ دونوں باتیں کرتے رہے۔عاطف اسلم نے کہا کہ حج کے دوران ہی ان دونوں نے فیصلہ کیا کہ شادی کب ہو گی؟، کہاں ہو گی؟، حمزہ علی عباسی نے میرے موبائل پر ہی نیمل سے شادی کے معاملات پر بات کی تھی۔عاطف اسلم کے مطابق نیمل نے حمزہ سے بال نہ کٹوانے کا کہا تھا۔

اس دوران ہنستے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ عاطف اسلم میرے حاجی بھائی ہیں، حج میں عاطف میرے ساتھ تھے اور انہوں ہی نے مجھے صابن دیا تھا، میرے پاس ٹوتھ برش اور چپل بھی نہیں تھی، عاطف اسلم ہی نے مجھے یہ سب چیزیں دی تھیں۔حمزہ علی عباسی نے کہا کہ عاطف اسلم نے حج پر میری کافی مدد کی۔اداکار نے ویڈیو کے اختتام پر عاطف اسلم کا شکریہ بھی ادا کیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…