نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں باپ نے بیٹی کی شادی سے4 دن پہلے اسے گولی مار کر قتل کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا جہاں مقتول بیٹی گھر والوں کی پسند کی بجائے اپنی پسند سے شادی کرنا چاہتی تھی۔
پولیس کے مطابق باپ نے 20 سالہ بیٹی، پولیس اور پنچایت کے سامنے گولی ماری۔بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی نے موت سے کچھ دیر قبل ایک ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں اس کا کہنا تھا کہ میری شادی زبردستی کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔لڑکی نے ویڈیو میں اپنی زندگی کے خطرات کا بھی اظہار کیا تھا اور گھر والوں پر روزانہ تشدد کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس اور پنچایت کے لوگ معاملہ سلجھانے کیلئے لڑکی کے گھر پہنچے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والی لڑکی کی شادی 18 جنوری کو طے تھی، ملزم کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔