اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلی ملاقات میں شاہ رخ خان کو دیکھتے ہوئے 15 سینڈوچ کھا لیے تھے۔بالی ووڈ لائف سے بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنی آنے والی فلم”شاندار“ اور شاہ رخ خان کے ہمراہ شروع ہونے والی فلم کے بارے میں بتایا۔عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ شاہ رخ خان سے ان کے گھر پر ملیں جب ان کے کچھ رشتہ دار پاکستان سے شاہ رخ سے ملنے کی خواہش لے کر آئے تھے۔عالیہ کے مطابق شاہ رخ خان ایک بہترین اداکار ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔پہلی ملاقات میں ہی شاہ رخ کی دیوانی ہوئی عالیہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے صرف اداکار کو دیکھتے ہوئے15 سینڈوچ کھالیے تھے۔عالیہ کے مطابق شاہ رخ کے ساتھ جتنا وقت بھی گزارا جائے اس میں وہ آپ کو بہت خاص محسوس کراتے ہیں۔اپنی آنے والی فلم”شاندار“ کے حوالے سے عالیہ کا کہنا تھا کہ اس فلم کی کہانی دو ایسے لوگوں پر بنائی گئی ہے جن کو راتوں میں نیند نہیں آتی۔فلم ”شاندار“ میں عالیہ کے ہمراہ شاہد کپور اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔ویکاس بہل کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’شاندار‘22 اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
پہلی مرتبہ شاہ رخ کو دیکھتے ہوئے 15 سینڈوچ کھالیے تھے‘ عالیہ بھٹ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا



















































