جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ایران کا افغانستان سے ڈیم کی تعمیر پر شدید احتجاج

datetime 4  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے دریائے ہریرود پر تعمیر کیا جانے والا ڈیم پانی کے بہا کو محدود کرے گا اور اس کی تعمیر سے دو طرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پانی پر حق کے حوالے سے 900 کلومیٹر سے زیادہ مشترکہ سرحد رکھنے والے دونوں ممالک کے تعلقات طویل عرصے سے تنا ئوکا شکار ہیں۔

تہران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پاشدان ڈیم منصوبے کی وجہ سے ایران کی طرف آنے والے پانی کو غیر متناسب انداز میں روکنے پر شدید احتجاج اور تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ایرانی خدشات کو متعلقہ افغان حکام کے ساتھ رابطے میں اٹھایا گیا ہے۔افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور عبدالغنی برادر نے گزشتہ ماہ ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ پاشدان منصوبہ مکمل ہونے کے قریب ہے اور پانی ذخیرہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ویڈیو کے مطابق صوبہ ہرات میں تعمیر کیا جانے والا ڈیم تقریبا 54 ملین کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرے گا، اس سے 13 ہزار ہیکٹر زرعی اراضی سیراب اور 2 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…