جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

رونالڈو کی ماورا کو مبارکباد، ماجرا کیا ہے؟

datetime 2  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ماورا حسین نے نئے سال کی آمد پر’نیا سال مبارک’ کے پیغام اوراسے منانے کی سرگرمیوں پر اسٹوریز شیئر کیں، جن میں ایک اسٹوری نے سب کو چونکا دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرماورا حسین نے ایک مبہم اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام مسیجز پر نئے سال کی مبارک باد دیتے نظر آرہے ہیں، تاہم یہ کہیں بھی واضح نہیں ہے کہ رونالڈو نے سال نو کی مبارک باد کسے دی ہے؟ماورا حسین نے اسٹوری کا کیپشن دیا کہ year is made اور ساتھ میں رونے والی مختلف ایموجیز بھی بنائیں، تاہم اس اسکرین شاٹ سے کہیں بھی ثابت نہیں ہورہا کہ کرسٹیانو رونالڈو نے نئے سال کی مبارکباد انہیں ہی دی ہے۔

ماورا حسین کی دیگر انسٹا اسٹوریز کی ایک اسٹوری میں سال نو پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ دکھایاگیا ہے، دوسری تصویر میں وہ ایک بولڈ لْک میں اپنی ایک سیلفی لے رہی ہیں، ایک ویڈیو میں وہ اپنے تمام مداحوں کو نئے سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہیں، پس منظر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جارہا ہے۔آخری ویڈیو میں انہوں نے پچھلے سال کی کچھ پرانی یادیں شیئر کیں جس میں انہیں مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ماورا نے رونالڈو کا یہ مبہم اسکرین شاٹ کیوں شیئر کیا اور اس سوال کا جواب تو صرف وہ ہی دے سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…