پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر اقدام قتل کا پرچہ ہوگا

datetime 30  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ نیو ایئر پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف اقدام قتل کا پرچہ درج کریں گے۔جاوید عالم اوڈھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس 38 سے زائد لوگ ہوائی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے، ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جو ہوائی فائرنگ کرے گا شہری نشاندہی کریں ہم سرکار مدعیت میں مقدمہ کریں گے، کوشش کریں گے اس کی ضمانت نہ ہو اور ایسے شخص کا لائسنس بھی منسوخ کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس میں احتساب کا ایک نظام ہے، کسی افسر یا اہلکار کو اختیارات سے تجاوز کی اجازت نہیں، جو بھی اختیارات سے تجاوز کرے گا اسے معطلی یا ملازمت سے فارغ ہونا پڑے گا۔جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ کراچی پورے ملک کا اکنامک حب ہے لیکن بدقسمتی سے یہ شہر پورے ملک کے جرائم پیشہ افراد کو بھی اٹریکٹ کرتا ہے، پچھلے سال کے مقابلے میں اسٹریٹ کرائم 24 فیصد سے کم ہوکر 16 فیصد رہا، موٹر سائیکل اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتیں کم ہوئیں، پولیس کارکردگی بھی پچھلے سال کے مقابلے میں بہتر ہوئی۔

ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ دسمبر کا مہینہ کارکردگی کے اعتبار سب سے بہترین رہا، اس ماہ سب سے کم گاڑیاں اور موٹر سائیکل چوری اور چھینی گئیں، 3800 سے زیادہ بائیک اور کار لفٹرز کو گرفتار کیا، 2700 سے زیادہ ایف آئی آرز کے چالان پیش کر چکے ہیں، انویسٹی گیشن کی بہتری سے 300 سے زیادہ ملزموں کو سزائیں بھی ہوئیں۔ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ کرائم زیرو ہو مگر کچھ چیزیں ممکن نہیں ہوتیں 13 ہزار سے زائد گاڑیاں یا موٹر سائیکلیں گزشتہ سال کے مقابلے کم چوری اور چھینی گئیں، موبائل فونز چھیننے کی وارداتیں بھی گزشتہ برس سے 8 ہزار کم ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…