ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

زمبابوے نے افغانستان کیخلاف اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا

datetime 28  دسمبر‬‮  2024 |

ہرارے (این این آئی)زمبابوے نے افغانستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا۔افغانستان کرکٹ ٹیم ان دنوں زمبابوے کے دورے پر ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کاپہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے جاری ہے۔اس میچ میں زمبابوے نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور رنز کے انبار لگا دئیے۔

زمبابوے کی ٹیم افغانستان کے خلاف ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 586 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ یہ زمبابوے کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔میزبان ٹیم کی جانب سے شان ولیمز 154، کریگ ایرون 104 اور برائن بینٹ 110 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔586 رنز کے جواب میں افغانستان کی ٹیم جمعہ کو دوسرے دن کھیل کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بناسکی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل زمبابوے نے 2001 میں ہرارے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 167 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز بنائے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…