پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

سابق بھارتی کرکٹر کے والد کو غبن کے جرم میں 7 سال قید کی سزا

datetime 26  دسمبر‬‮  2024 |

نئی دہلی (این این آئی)سابق بھارتی کرکٹر نمن اوجھا کے والد کو غبن کے ایک کیس میں مجرم قرار دے کر 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر کے والد ونے اوجھا ان 4 افراد میں شامل تھے جنہیں مدھیا پردیش کے ضلع بیتول میں بینک آف مہاراشٹرا کی برانچ میں 11 سال قبل 1.25 کروڑ روپے کی خردبرد کے الزام میں سزا دی گئی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے 6افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ملٹی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے منگل کو اس کیس کا فیصلہ سنایا۔ رپورٹ کے مطابق 11 سال قبل ونے اوجھا بینک میں برانچ مینیجر تھے۔

ان پر اب قید کے علاوہ7 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس غبن کے ماسٹر مائنڈ، ابھیشیک رتنم کو 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔اس کے علاوہ دیگر 2بروکرز کو بھی 7 سال قید اور 7 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔واضح رہے کہ مدھیا پردیش سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بیٹر نمن اوجھا نے بھارت کے لیے 4 میچز کھیلے۔ انہوں نے جون 2010 میں ہرارے میں سری لنکا کے خلاف حال ہی میں ریٹائر ہونے والے روی چندرن اشون کے ساتھ ون ڈے فارمیٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔نمن اوجھا نے بھارت کیلئے2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے جبکہ 2015 میں سری لنکا کے خلاف کولمبو میں ویرات کوہلی کی قیادت میں ایک ٹیسٹ بھی کھیلا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…