جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بیوی اور بیٹیوں کے ذریعے شادی ہالوں میں مہمانوں کے پرس چوری کرانے والا ملزم گرفتار

datetime 25  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شارع نور جہاں پولیس نے بیوی اور بیٹیوں کے ذریعے شادی ہالوں میں منعقدہ تقریبات میں مہمانوں کے پرس چوری کرانے والے ملزم کو گرفتار کر کے بیوی اور بیٹیوں کو حراست میں لے لیا، پولیس نے ملزم کے قبضے و نشاندہی پر چوری کیے گئے پرس اور شادی میں دیے جانے والے لفافے بھی برآمد کر لیے۔اس حوالے سے ایس ایچ او شارع نور جہاں عابد شاہ نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد کے شادی ہالوں میں آنے والے مہمانوں کے پرس چوری ہونے کی شکایات مل رہی تھیں جس پر پولیس نے ان شادی ہالوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پرس چوری کرنے والے شخص کا سراغ لگا کر ملزم راشد غنی کو گرفتار کرلیا۔

عابد شاہ نے بتایا کہ پرس چوری کی وارداتوں میں ملزم کی بیوی بھی شریک ہے پولیس نے ملزم کی بیوی ، نوعمر و کمسن بیٹیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔گرفتار ملزم ناظم آباد 4 نمبر کا رہائشی ہے جو موٹر سائیکل پر بیوی کے ہمراہ بن بلائے شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے تیار کر کے لاتا تھا اور خود باہر ہی موجود رہتا اور بیوی اور بیٹیاں شادی ہال میں آئے ہوئے مہمانوں میں شامل ہوجاتیں اور بیٹیاں موقع پا کر کرسیوں اور میزوں پر رکھے گئے خواتین کے پرس ان کا دھیان ہٹتے ہی اٹھا کر باہر لیجا کر اپنے والد کے حوالے کر دیتی تھیں، شادی کی تقریب میں پرس چوری کرنے کا مین ٹارگٹ وہ پرس ہوتا تھا جس میں شادی میں دی جانے والی سلامی کے لفافے رکھے جاتے تھے، ایک شادی ہال میں واردات کے بعد ملزم کچھ فاصلے پر دوسرے شادی ہال میں واردات کے لیے چلا جاتا تھا۔

ملزم راشد غنی کا کہنا ہے کہ وہ درزی اور الیکٹریشن کا کام جانتا ہے لیکن کام نہ ملنے کی وجہ سے وہ اس کام میں پڑ گیا جبکہ چوری کیے جانے والے خواتین کے پرس میں موبائل فون ، نقدی اور جیولری سمیت دیگر سامان بھی موجود ہوتا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…