منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

محسن نقوی اور علی امین کا رویہ دوستانہ رہا،اپیکس کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 23  دسمبر‬‮  2024 |

پشاور (این این آئی)پشاور میں اپیکس کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کا رویہ دوستانہ رہا۔ذرائع کے مطابق اس دوران محسن نقوی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آپریشن والے علاقوں میں بھی عوام پر تشدد نہیں کرتے اس پر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ایسے اہلکاروں کو ڈی چوک میں بھی تعینات کیا جاتا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے اس جواب پر وزیر داخلہ مسکرائے۔

اس دوران محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم سے وفاقی اپیکس کمیٹی کا اجلاس پشاور میں بلانے کی درخواست کروں گا۔ وفاقی اپیکس کمیٹی کا اجلاس پشاور میں بلانے کا مقصد ہوگا کہ تمام مسائل پر بات ہوسکے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے شکوہ کیا کہ بعض پنجاب اور وفاقی وزراء کرم کے مسئلے پر غیر سنجیدہ بیانات دے رہے ہیں۔ صوبائی حکومت پہلے دن سے مسئلہ حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔اس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزراء کرم کے مسئلے پر آئندہ ایسے بیانات نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ کرم مسئلے کے پائیدار حل کیلئے صوبائی اور وفاقی حکومتیں مل کر کام کریں گی۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پولیس کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کا مسئلہ جلد حل کیا جائے جس پر محسن نقوی نے کہا کہ بلٹ پروف گاڑیوں کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کرم مسئلے اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو مکمل سپورٹ کرے گی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…