اسلام آباد(نیوزڈیسک)جوہری صلاحیت پر سمجھوتے کی افواہیں، پاکستانی حکومت کے موقف نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کردیا- پاکستان نے ایک بارپھرواضح کیاہے کہ جوہری پروگرام پرکوئی سمجھوتہ کیااورنہ کرینگے ۔وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت غیر ریاستی عناصر کی بات کرتا ہے۔ ہم پاکستان میں بھارت کے ریاستی عناصر کے ملوث ہونے کی بات کر رہے ہیں۔ بھارت کے ریاستی عناصر پاکستان میں سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ بلوچستان، کراچی اور قبائلی علاقوں میں حالات خراب کرنے میں ملوث ہے۔ بھارت کے پاکستان میں سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے متعلق اقوام متحدہ سے ڈوذئیر شیئر کیا۔ عالمی برادری کے سامنے بھارت کی مداخلت کا معاملہ دوبارہ اٹھائیں گے۔ وزیراعظم دورہ امریکا میں ’را‘ کی پاکستان میں ملوث ہونے کی سر گرمیوں کا معاملہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے مسافروں کو پاکستانی ہائی کمشنر ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے جبکہ پاکستانیوں کے ویزوں کے معاملے پر بھارتی وزرات خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔ مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا نے اعتراف کیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے معاملے میں ہم ایک ذمہ دار ملک ہیں۔ جوہری پروگرام پر سمجھوتا کیا اور نہ ہی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان اورپاکستا ن کے درمیان جلدہی خوشخبری ملے گی ۔