جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

یو اے ای جانے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر‎

datetime 23  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) بیورو اینڈ امیگریشن محمد طیب نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے کے لیے پولیس کی کلیئرنس ضروری قرار دی گئی ہے۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر ذیشان خانزادہ کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر شہادت اعوان نے استفسار کیا کہ کیا یو اے ای نے پاکستانیوں کے لیے ویزوں پر پابندی عائد نہیں کی تھی؟۔

سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز ارشد نے بتایا کہ ہمارے لوگ یو اے ای جا رہے ہیں اور زر مبادلہ بھی آ رہا ہے، یو اے ای کا پاکستانیوں کے لیے 16 لاکھ کا کوٹہ تھا، اس وقت ساڑھے 18 لاکھ پاکستانی یو اے ای میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سال 65 ہزار پاکستانی یو اے ای گئے ہیں، غیر پیشہ ور افراد کے لیے یو اے ای میں کام کے مواقع کم ہوئے ہیں، عالمی مارکیٹ میں جگہ بنانے کیلئے ہمیں مزدور طبقے کو ہنر سکھانے ہوں گے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ یو اے ای کی جانب سے سرکاری سطح پر پاکستانیوں کو ویزوں کے اجرا پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے لیکن غیر پیشہ ور افراد کے لیے یو اے ای میں مارکیٹ کمزور ہوگئی ہے۔

سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز نے کہا کہ اس کا زرمبادلہ پر بھی ایک دو سال میں اثر پڑے گا۔کمیٹی کے رکن سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ یہ بڑا شرمناک ہے کہ یو اے ای میں پاکستانیوں کو وزٹ ویزا نہیں مل رہا ہے۔سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز نے کہا کہ وزٹ ویزوں کے معاملات دفتر خارجہ کے نگرانی میں ہیں، پاکستان کے غیر پیشہ ور افراد کو یو اے ای میں قبول نہیں کیا جارہا ہے، اس سال 7 لاکھ سے زائد پاکستانی مختلف ممالک میں جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…