پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

مشکل گھڑی میں ترکی کے ساتھ کھڑے ہیں ،آرمی چیف

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوزڈیسک)آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر ترک دارالحکومت انقرہ پہنچے جہاں ان کا پرتباک استقبال کیا گیا، آرمی چیف نے جدید ترکی کے بانی کمال عطاترک کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی-آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ترکش لینڈ فورسز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں ترک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس کے بعد آرمی چیف نے ترک ہم منصب سے ملاقات بھی کی، جنرل راحیل شریف نے انقرہ میں ہونے والے حالیہدہشت گردی کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا،آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کو بڑے اور خطرناک چیلنجز کا سامنا ہے-یقین ہے مل کر تمام چیلنجز پر قابو پالیں گے،سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ دیرپا اور برادرانہ تعلقات ہیں، مشکل کی ہر گھڑی میں ترکی کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک ترک عسکری قیادت کے درمیان انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ترک آرمی چیف نے دہشت گردی سے نمٹنے اور خطے میں امن کیلئے خدمات کے اعتراف میں جنرل راحیل شریف کو ترکش میرٹ آف لیجنڈ کے ایوارڈ سے بھی نوازا۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…