پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کی فوج مخالف تقریر سے ذہن سازی ہوئی ،زمان پارک میں فوج کیخلاف حملے کیلئے ٹریننگ ملتی رہی، سانحہ 9مئی کے مجرموں کے اعترافات

datetime 21  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سانحہ 9مئی مجرمان نے اپنے اعترافی بیانات میں عمران خان کی فوج مخالف تقریر اور دیگر رہنمائوں کے اکسانے کو ذمے دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زمان پارک میں فوج کیخلاف حملے کیلئے ٹریننگ ملتی رہی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جناح ہائوس حملے میں ملوث پی ٹی آئی شرپسند جان محمد خان کو 10سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے، اپنے اقرار جرم میں مجرم جان محمد خان نے اعتراف کیا کہ وہ جناح ہائوس پر حملے میں ملوث تھا اور اس نے ملٹری یونیفارم کی شرٹ پہن کر ویڈیو بنائی اور پھرشرٹ کو جلا دیا،اسی طرح پی ٹی آئی شدت پسند شان علی کو بھی 10سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ مجرم علی شان نے اقرار جرم میں کہا کہ عمران خان کی آرمی مخالف تقاریر سے میری ذہن سازی ہوئی جب عمران خان کی گرفتاری ہوئی تو سیاسی رہنمائوں کے ورغلانے پر میں نے جناح ہائوس پر حملہ کیااور توڑ پھوڑ کی۔

شرپسند بابر جمال خان کو ایم ایم عالم بیس میانوالی پر حملے میں 10سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے، مجرم بابر جمال خان نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ میں میانوالی بیس پر حملے میں ملوث تھا اور میں اپنا جرم قبول کرتا ہوں،اسی طرح پی ٹی آئی شر پسند داد خان کو جناح ہائوس حملے میں 10سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے، مجرم داد خان نے بھی اپنے اعتراف جرم میں بتایا کہ میں نے یاسمین راشد اور حسان نیازی کے اکسانے پر جناح ہاس پر حملہ کیا۔ تقاریر کے ذریعے ہمارے ذہنوں میں فوج کیخلاف نفرت پیدا کی گئی، میں اپنا جرم قبول کرتا ہوں ۔پی ٹی آئی کے ایک اور شرپسند محمد حاشر کو 6سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے، جس نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ میں نے 9مئی کو جناح ہائوس پر حملہ کیا اور انقلاب کے نام پر لوگوں کو اکسایا اور ویڈیوز بنائیں۔ مجرم نے کہا کہ جناح ہائوس پر حملے کی منصوبہ بندی پہلے سرزمین پارک میں یاسمین راشد کی قیادت میں کی گئی۔

مجرم فہیم حیدر کو بھی 6سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی جس نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے جناح ہائوس حملے کیلئے میری ذہن سازی کی۔ مجرم محمد عاشق خان کو 4سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی جس نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ 9مئی کو ہمیں پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے جناح ہائوس پر حملے کیلئے اکسایا گیا، میں جناح ہائوس میں داخل ہوا ،وہاں کے سامان کو اٹھا کر ویڈیو بنوائی، مجرم نے کہا کہ ہمیں زمان پارک میں فوج کیخلاف حملے کیلئے ٹریننگ ملتی رہی۔ مجرم محمد بلاول کو 2سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے جس نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ ‘9مئی کو پی ٹی آئی قیادت کے اکسانے پر میں نے جناح ہائوس حملے میں حصہ لیا اور توڑ پھوڑ کی۔ پی ٹی آئی قیادت بشمول ڈاکٹر یاسمین راشد کی تقاریر سے میری ذہن سازی ہوئی۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…