اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 2.72فیصد تک کمی کردی، قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت سوئی ناردرن کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 0.36ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے۔
سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.90ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، اسی طرح سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 0.25ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو کمی سے 12.55ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ درآمدی ایل این جی کی قیمت کا اطلاق ماہ دسمبر کیلئے ہوگا۔