لاہور(این این آئی)پنجاب ایک بار پھر شدید دھند کی لپیٹ میں آگیا، دھند کی شدت کے باعث مختلف مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق پنجاب میں مختلف مقامات پر شدید دْھند کے باعث موٹروے ایم 2، ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن منار تک بند کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق دھند کے باعث بند موٹروے ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ اور موٹر وے ایم 11، محمود بوٹی ٹول پلازہ سے کالا شاہ کاکو تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے۔موٹرویز پولیس کے ترجمان نے شہریوں اور ڈرائیوز کو غیر ضروری سفر سے گریز اور دوران ڈرائیونگ احتیاط کا مشورہ دیا۔