پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

50 فیصد سینیٹرز پیسے دے کر منتخب ہوئے ہیں،شاہد خاقان کا دعویٰ

datetime 18  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دعوے سے کہتا ہوں 50 فیصد سینیٹر پیسے دے کر بنے ہیں۔ ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج آئین اور قانون کی کوئی حقیقت نہیں ہے، رول آف لاء نہیں ہوگا تو معیشت ترقی نہیں کرے گی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے مشرقی پاکستان کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا اور آدھا ملک کھو دیا، مجھے الیکشن سے قبل معلوم تھا الیکشن چوری ہوگا اس لیے حصہ نہیں لیا، دعوے سے کہتا ہوں 50 فیصد سینیٹرز پیسے دے کر بنے، اپنی جماعت کو بتا دیا تھا ہم ووٹ کو عزت دو کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس ملک میں الیکشن چوری ہوں اور عوام کی رائے کا احترام نہ ہو وہ ملک ترقی نہیں کرتا، ملک کی تمام خرابیوں کی وجہ صرف الیکشن چوری ہے، یہاں رات کے اندھیرے میں آئینی ترامیم کی جاتی ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے بعد ججز کی تعیناتی انتظامیہ کے تابع کردی ہے، جب تک یہ ترمیم رہے گی ملک کا نظام عدل خرابی کا شکار رہے گا، بارز کو اس پر آواز اٹھانا ہوگی۔ شاہد خاقان نے کہا کہ ججز اور بیوروکریسی سمیت سب سے سوال ہونا چاہیے کہ ٹیکس دیتے ہیں یا نہیں، ہمارے ہاں حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کو گالیاں نکالتے ہیں، ایک دارالحکومت پر حملہ آور ہوتا ہے دوسرا آگے سے گولیاں چلاتا ہے۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…