پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

معروف صحافی و تجزیہ نگار ارشاد بھٹی نے سابقہ اداکارہ سما راج سے دوسری شادی کرلی

datetime 18  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)معروف صحافی و تجزیہ نگار ارشاد بھٹی نے سابقہ اداکارہ سما راج سے دوسری شادی کرلی۔شادی کی تقریب لاہور کی بادشاہی مسجد کے قریب واقع ریسٹورنٹ میں منعقد کی گئی جس میں دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔شادی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی وائرل ہوچکی ہیں جس میں سابقہ اداکارہ سماراج اور صحافی ارشاد بھٹی کو فوٹوشوٹ کراتے دیکھا جاسکتا ہے، سابقہ اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر بھی شادی کی ویڈیوز کو شیئر کیا اور کیپشن میں قرآنی آیت کا ترجمعہ تحریر کیا اور ہم نے تمہیں جوڑے جوڑے پیدا کیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ کے لیے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے،اللہ کی رضا کے لیے ایک دوسرے سے نکاح کیا،اللہ ہمیں دنیا، آخرت اور جنت میں ساتھ رکھے۔دوسری جانب صحافی ارشاد بھٹی کی جانب سے تاحال شادی کے بارے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔سوشل میڈیا صارفین دونوں کو مبارکباد اور دعائیں دے رہے ہیں اور آنے والی زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔ ارشاد بھٹی کی پہلی اہلیہ دو سال قبل انتقال کر گئی تھیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…