جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

وزارت مذہبی امور کا حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلان

datetime 17  دسمبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ منگل 17 دسمبر کو بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن ہو گا۔وزارت سے جاری بیان کے مطابق17 دسمبر تک موصول تمام درخواستیں “پہلے آئیے پہلے پائیے” کے اصول پر کامیاب تصور کی جائیں گی۔

وزارت نے حج واجبات کی دوسری قسط 19 تا 27 دسمبر نامزد بینکوں میں جمع کروانے کا عندیہ بھی دے دیا۔وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ نئے اعلانات کے لئے موبائل ایپ “پاک حج” اپنے اسمارٹ فون پر لازمی ڈان لوڈ کر لیں تاکہ انہیں فوری رہنمائی اور آگاہی میسر آ سکے۔دوسری جانب نامزد بینکوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام موصول درخواستوں کو وزارت کے آن لائن پورٹل پر 17 دسمبر کی 9 بجے تک لازمی اپ لوڈ کر دیں بصورت دیگر وزارت نامکمل درخواستوں کی ذمہ دار نہیں ہو گی۔ترجمان نے کہا ہے کہ واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کے بعد دستیاب خالی نشستوں پر محدود دنوں کے لیے درخواستیں طلب کرنے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…