اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ کے جج جسٹس سرمد جلال عثمانی کی ریٹائرمنٹ پر انھیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقدہ فل کورٹ ریفرنس سے خطاب میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ پی سی اوججز کے خلاف فیصلے پر نظرثانی سمیت پاکستان بارکونسل کے دیگر تحفظات کافیصلہ آئین وقانو ن کی روشنی میں کیاجائیگا،ججزاپنافیصلہ آئین وقانون کے مطابق دیتے ہیں ان کے فیصلے پرنظرثانی کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،ہماری روایات میں ہے کہ عدلیہ کے فیصلوں پرتبصرہ کرتے ہوئے محتاط رہناچاہیے کسی بھی ادارے کی جانب سے اپنی مقررہ حدور سے تجاوز جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے،ریاست کے تینوں ستون عدلیہ ،انتظامیہ اور مقننہ کو اپنی حدود کے اند رہتے ہوئے کام کرنا ہوتا ہے