پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

حج انتظامات میں دیگر ممالک کو ہرگز شریک نہیں کیا جائے گا، سعودی عرب

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے انٹیلی جنس کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے حج کے انتظام میں دیگر مسلم ممالک کو شریک کرنے کی تجویز کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب حج انتظامات کو ’خود مختاری اور استحقاق‘ کا معاملہ سمجھتا ہے۔ابو ظہبی میں امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ ہم نے بیماریوں اور نامناسب رہائش کی سہولیات جیسے نامساعد حالات میں بھی کئی برسوں تک حج کا انتظام کیا ہے۔ مکہ کے

مزیدسنئے:مولانا لڑکی کو دیکھتے ہی برداشت نہ کر پایا اور کچھ ایسا کر دکھایاجو شاید آپ نے پہلے کبھی نہ دیکھا ہو

لوگ اس علاقے کو اچھی طرح جانتے ہیں اور یہ حق آپ مکہ کے لوگوں سے نہیں لے سکتے۔شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا تھا کہ مقدس مقامات اور حج کی نگرانی سعودی عرب کے لیے خود مختاری اور استحقاق کا معاملہ ہے۔ ہم اپنا استحقاق اور خادمین حرمین شریفین کا امتیاز کسی صورت جانے نہیں دیں گے۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایران سانحہ منیٰ سے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ ایران نے سانحہ منیٰ کو سعودی حکومت کی بدانتظامی قرار دیتے ہوئے حج انتظامات کے لئے مسلم ممالک کے نمائندوں پر مشتمل ایک آزاد ادارے کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…