بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

چیمپئز ٹرافی،قوم کو مایوس نہیں کریں گے توقعات سے بڑھ کر چیزیں سامنے آئیں گی’محسن نقوی

datetime 7  دسمبر‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی) وزیر داخلہ و پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئز ٹرافی کے معاملے پر آج آئی سی سی کی میٹنگ ملتوی ہوگئی ہے جیسے ہی کچھ فائنل ہوگا آگاہ کردیں گے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے قوم کی توقعات سے بڑھ کر چیزیں سامنے آئیں گی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں موجود گرانڈز کی حالت بہتر کریں گے، جہاں گرانڈز نہیں ہیں وہاں جگہ خرید کر گرانڈ بنائیں گے اس کے لیے کام شروع کردیا ہے، ڈومیسٹک لیول پر ہر چیز کو امپاور کرنا ہے تاکہ ہمیں اچھے پلیئرز مل سکیں۔ہماری خواہش ہے پشاور کا اسٹیڈیم تیار ہوجائے خواہش ہے ان شہروں میں ٹورنامنٹس کرائیں جہاں نہیں ہورہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آج آئی سی سی کی میٹنگ ملتوی ہوگئی ہے جیسے ہی کچھ فائنل ہوگا آگاہ کردیں گے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے قوم کی توقعات سے بڑھ کر چیزیں سامنے آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی میٹنگ میں ایسی کسی شرط پر بات نہیں کرسکتا جو قبل از وقت ہو، کوشش ہے کہ پاکستان کی کرکٹ اور عالمی کرکٹ کے لیے اچھا فیصلہ ہو، میں کوئی منفی بات کہہ کر معاملے کو خراب نہیں کرنا چاہتا ابھی اس معاملے پر بات چیت چل رہی ہے، پاکستان ایک اچھا کردار ادا کررہا ہے اور کرتا رہے گا۔انہوں ںے کہا کہ اگر آئی سی سی کو کوئی نقصان ہوا تو دنیا بھر کی کرکٹ کو نقصان ہوگا تاہم مجھے امید ہے کہ چیزوں میں بہتری آئے گی۔خیال رہے کہ پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملے پر بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…