واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے کرپٹو کرنسی سے کروڑ پتی بننے والے ایک شخص نے کروڑوں روپے مالیت کا خزانہ ملک بھر میں کئی حصوں میں چھپا دیا اوراس تک پہنچنے کا طریقہ اپنی ایک شائع شدہ کتاب میں بتایا ہے۔میڈیارپورتس کے مطابق جان کولنز بلیک نے گزشتہ دنوں انکشاف کیا کہ انہوں نے اولمپک گولڈ میڈلز، ٹریڈنگ کارڈز، تاریخی نوادرات اور بٹ کوائنز کو 5 ڈبوں میں چھپایا ہے۔اپنی کتاب Theres Treasure Inside میں انہوں نے قیمتی اشیا کے بارے میں بتایا اور ان کی لوکیشنز کے بارے میں اشارے دیے، ان ڈبوں کو زمین میں دفن نہیں کیا سڑک کے قریب پبلک پراپرٹیز میں چھپائے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اس خزانے کی اصل مالیت سے واقف نہیں مگر انہوں نے اس پر 20 لاکھ ڈالرز سے زائد خرچہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ مہم ہر اس فرد کے لیے ڈیزائن کی ہے جو اشاروں کو سمجھ سکے یا اسے چھپے ہوئے خزانے کی تلاش کا خیال اچھا لگتا ہو۔فورسٹ فین نے اس خزانے کو چھپایا تھا اوراسے تلاش کرنا اتنا مشکل ثابت ہوا کہ متعدد افراد ہلاک ہوگئے، جان کا کہنا ان کے خزانے کی تلاش بھی مشکل ہے مگر وہ خطرناک نہیں۔