اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

توشہ خانہ ٹو کیس میں غیر حاضری پر بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری، ضامن کو نوٹس

datetime 5  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔جمعرات کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی، دوران سماعت بشری بی بی عدالت میں حاضر نہیں ہوئیں۔عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر ملزمہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے ملزمہ کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی، یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کا ضمانتی مچلکہ ملک طارق محمود نون نے جمع کرایا تھا۔واضح رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت نے 10 لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کرنے کے احکام جاری کیے تھے، جس کے بعد ان کی رہائی کی روبکار جاری کی گئی تھی، بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے نکل کر پشاور چلی گئی تھیں۔3 روز قبل اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بھی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ان کے ضامن کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، ملزمان کے سینئر وکیل نے آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی کو بہر صورت پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…