اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں ہونے والے امیدواروں سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں ۔21 اکتوبر کو انتخابی اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانا لازم ہے ۔ 15 لاکھ روپے سے زیادہ انتخابی خرچہ کرنے والا امیدوار نااہل ہو سکتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن
مزیدسنئے:سٹے آرڈر سے ہٹ کر الیکشن لڑنے کے سوال پر،سعد رفیق کے بےتکے بہانے
نے حلقہ این اے 122 لاہور سے کامیاب امیدوار سردار ایاز صادق اور این اے 144 اوکاڑہ چودھری ریاض الحسن جج سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں ۔انتخابی اخراجات کی تفصیلات 21 اکتوبر تک الیکشن کمیشن میں جمع کرانا لازمی ہے۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پندرہ لاکھ سے زیادہ انتخابی خرچہ کرنے والا امیدوار نااہل تصور کیا جائے گا اس طرح صوبائی حلقہ میں کامیاب امیدوار صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب میں بھی انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب کی ہیں ۔