کرم (این این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے 400 ایکس سروس مین اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع کرم میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس نفری بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) خیبر پختونخوا نے اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو مراسلہ لکھا ہے۔
آئی جی کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کرم کی اہم شاہرہ کو محفوظ اور پرامن بنایا جائے اور ٹل پاڑا چنارروڈ کی سیکیورٹی کے لیے 400 ایکس سروس مین اہلکار بھرتی کیے جائیں۔مراسلے میں کہا گیا کہ ایکس سروس مین میں 350 سپاہی اور 50 ہیڈ کانسٹیبل کی کئی پوسٹیں مرتب کی گئی ہیں، ایکس سروس مین کی بھرتی کا مقصد ٹل پاڑا چنار کی مین سپلائی لائن کو محفوظ بنانا ہے، بھرتی رواں اور اگلی مالی سال کے لیے کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔آئی جی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایکس سروس مین کی بھرتی کا عمل مکمل ہوتے ہی شاہراہ پر پولیس پوسٹیں قائم کی جائیں۔