اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ہمارے 3 مطالبات کا جواب لاشوں کی صورت دیا گیا، علی محمد خان

datetime 3  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہمارے 3 مطالبات کا جواب لاشوں کی صورت دیا گیا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے ابھی 12 لوگوں کے مرنے کی تعداد دی ہے۔علی محمد خان نے کہا کہ میرا یہ کہنا ہے کہ گولی کیوں چلی؟ اپنے جائز حقوق کے لیے آنے والے لوگوں پر گولی چلائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پولیس اور رینجرز کو بھی اپنا مانتے ہیں وہ بھی ہمارے شہداء ہیں، کیا آئین و قانون کی بات کرنے والوں کو خاموش کر دیا جائے گا؟علی محمد خان نے کہا کہ ڈی چوک یا سنگجانی ہمارا اندر کا معاملہ تھا، اس حوالے سے ہمیں کوئی نہ بتائے، جوڈیشل کمیشن میں دونوں اطراف کے شہداء کے معاملے کی تحقیق کی جائے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی اس تمام معاملے کے حل کے لیے جادو کی کنجی ہے۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ باہر نکل کر انتقام نہیں لیں گے، احتجاج میں افغانیوں کی شمولیت کا جواب حکومت اور اداروں سے بنتا ہے، ہم کسی غلط آدمی کو ساتھ نہیں لائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…