ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

بی بی سی کی 100 خواتین کی فہرست میں دو پاکستانی بھی شامل

datetime 3  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے سال 2024 کی دنیا بھر کی بااثر خواتین کی فہرست جاری کردی گئی، جس میں دو پاکستانی خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔بی بی سی ہر سال دنیا بھر کی ایسی خواتین رہنمائوں اور کارکنان کی فہرست جاری کرتا ہے جو مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دیتی ہیں۔رواں سال بھی نشریاتی ادارے نے اپنی فہرست میں پاکستان، افغانستان، بھارت، نیپال، عراق، مصر، ایران، فلسطین، اسرائیل، برطانیہ اور امریکا سمیت دنیا کے دیگر ممالک کی 100 خواتین کو شامل کیا ہے۔فہرست میں سیاست، شوبز، کھیل، وکالت، انسانی حقوق اور ماحولیات سمیت دیگر شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔

مذکورہ فہرست میں پاکستان کی انسانی حقوق کی بلوچ رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور گلوکارہ و موسیقارہ حدیقہ کیانی کو شامل کیا گیا ہے۔حدیقہ کیانی کو شوبز اور انٹرٹینمنٹ سمیت انسانی حقوق کے لیے نمایاں خدمات سر انجام دینے پر فہرست کا حصہ بنایا گیا۔انہیں فہرست میں شامل کرتے ہوئے بی بی سی نے حدیقہ کیانی کی جانب سے سال 2022 میں پاکستان میں آنے والے سیلاب کے بعد متاثرین کی بحالی کے لیے کی گئی خدمات کا اعتراف کیا۔ادارے کے مطابق حدیقہ کیانی نے سیلاب کے بعد جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے سیلاب متاظرین کے لیے 350 سے زائد مکانات تعمیر کروانے سمیت دوسری سہولیات کی تعمیر بھی کروائی۔

انہیں ان کی خدمات کے عوض فہرست میں شامل کرتے ہوئے انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی نمایاں خواتین میں شامل کیا گیا۔اسی طرح فہرست میں بلوچ رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو شامل کرتے ہوئے ان کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز اٹھانے کی ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…