جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ مذاکرات ہو رہے ہیں، حافظ حمداللّٰہ

datetime 2  دسمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نئے الیکشن کی بات کرتے ہیں وہ کیسے کروائیں؟ پاکستان میں کسی بھی معاملے پر بریک تھرو ہوسکتا ہے۔جے یو آئی رہنما نے کہا کہ میرے خیال میں بانی پی ٹی آئی سے بار بار رابطے ہوئے ہیں، ایک بات پر معاملہ اٹکا ہوا ہے بانی پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ 9 مئی پر قوم سیمعافی مانگیں، بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے 9 مئی میں نے کیا ہی نہیں، شواہد سامنے لے کر آئیں، پھر بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق بانی پی ٹی آئی باہر جانے کو تیار نہیں۔حمداللّٰہ نے کہا کہ الیکشن میں ن لیگ ، پیپلزپارٹی اور تمام پارٹیوں نے وہی کچھ کیا جو وہ کرنا نہیں چاہتے تھے، آپ کیخیال میں ملک میں حکومت ن لیگ کی ہے؟ پی پی کی سپورٹ حاصل ہے تو کیا ان کی حکومت ہے؟ پوری پارلیمنٹ 20 منٹ میں قانون سازی کرتی ہے، کس کی طاقت کیبل بوتے پر؟قانون سازی پارلیمنٹ کی طاقت کے بل بوتے پر ہوتی ہے؟حکومت ہیہی نہیں ، میں تسلیم ہی نہیں کرتا۔جے یو آئی رہنما نے کہا کہ میں ان کے مینڈیٹ کو ہی تسلیم نہیں کرتا، حکومت تو کسی اور کی ہے، حکومت مدت پوری کرلے تو ملک کیلئے تباہی و بربادی کا سامان تو ہوسکتا ہے، استحکام نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کی پالیسی اور فیصلے قطعاً ملٹری کورٹس کے حق میں نہیں، کچھ تو تھا سب مولانا کے پاس جاتے تھے، وہاں پکوڑے یا حلوہ لینے تو نہیں جاتے تھے، نور عالم خان جے یو آئی کے ایم این اے ہیں توپارٹی فیصلوں کی پاسداری کریں۔حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ پرویز مشرف پہلے نواز شریف اور بینظیر کو ملک کے لیے سیکیورٹی رسک کہتے تھے، پھر اسی پرویز مشرف نے ہی دبئی میں بینظیر سے این آر او کیا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…