منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ڈاکٹروں کی غفلت، آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں قینچی رہ گئی

datetime 2  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ڈاکٹروں کی غفلت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جہاں آپریشن کے دوران قینچی خاتون کے پیٹ میں رہ گئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں پیٹ میں شدید تکلیف کی شکایت کرنے والی خاتون کے سی ٹی اسکین میں اس کے پیٹ میں قینچی پائی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 44 سالہ کملابائی نے 2 سال قبل گوالیار کے ایک اسپتال میں معدے کی سرجری کروائی تھی۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل پیٹ کے شدید درد کی شکایت کر رہی تھیں۔ جس کے لیے انہوں نے کئی ادویات بھی لیں لیکن درد ہر دن گرنے کے ساتھ بڑھتا گیا۔

تاہم گزشتہ دنوں ڈاکٹروں نے کملا بائی کے پیٹ کا سی ٹی اسکین کروانے کا مشورہ دیا۔سی ٹی اسکین کی رپورٹ نے طبی عملے سمیت سب کو حیرت میں ڈال دیا کیونکہ اس میں خاتون کے پیٹ میں ایک قینچی پائی گئی۔ شبہ ہے کہ 2 سال قبل کی گئی سرجری کے دوران ڈاکٹروں نے غلطی سے قینچی اندر چھوڑ دی اور پیٹ کے ٹانکے لگا دیے۔کملابائی کے اہل خانہ نے غفلت برتنے والے ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ضلعی اسپتال کے حکام نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل رپورٹ تیار کریں گے اور اسے اعلی حکام کو بھیجیں گیجبکہ خاتون کی سرجری کرکے قینچی نکالی جائے گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…