منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد،محکمہ تعلیم نے بڑا اعلان کردیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ ( این این آئی )محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں تدریسی اوقات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی۔نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈسپلن و شفاف تدریسی نظام کے لئے 20 نکاتی گائیڈ لائنز جاری کر دیں، ڈسٹرکٹ، تحصیل ایجوکیشن افسران اور اسکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ گائیڈ لائنز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔محکمہ تعلیم کے مراسلے کے مطابق اساتذہ، طلبہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے تدریسی اوقات میں بند موبائل فون ہیڈ ٹیچر کو جمع کرائیں گے، اسٹاف ڈریس کوٹ اور بند شوز لازمی پہنے گا، ٹیچرز اور طلبہ اپنے نام کا بیچ لگائیں گے۔

سب نیوی بلیو جرسی اور طلبہ یونیفارم پہنیں گے، مرکزی گیٹ پر اوقات کار کا بورڈ ہو گا، ہر کلاس کا سی آر ہو گا، اسکول میں مختلف نعروں کے تین یا چار پینافلیکس لگیں گے، طلبہ رجسٹر استعمال کریں گے، وائٹ بورڈ کے ایک کارنر پر حاضر و غیر حاضر طلبہ اور مضمون کا خانہ ہو گا، پڑھایا جانے والا مضمون اور اہم نکات بورڈ پر درج ہوں گے۔طلبہ کے ناخن اور بال کٹنگ روزانہ چیک ہو گی، اساتذہ گھڑی پہنیں گے، اسمبلی میں ہیڈ سمیت تمام ٹیچرز کی حاضری لازمی ہو گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…