منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

خواجہ آصف نے اسلام آباد سے گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کے ویڈیو بیان دکھا دیے

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد سے گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کے ویڈیو بیان نیوز کانفرنس میں پیش کردئیے ،گرفتار کارکنوں نے ریکارڈڈ بیانات میں کہا کہ انہیں پیسے دے کر دھرنے میں لایا گیا، کہا گیا تھا کہ اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کرنی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران کسی شہری کے جاں بحق ہونے کی شہادت نہیں ملی ہے، تمام لیڈر متضاد بیانات دے رہے ہیں۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی جس طرح دھرنے سے دم دبا کر بھاگی اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ 3 روز پہلے پی ٹی آئی نے پوری کوشش کی کہ معیشت کی تباہی ہو جائے، دھرنا اسلام آباد پہنچا تو وہاں انہیں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے وفاق پر تیسرا حملہ کیا جسے ناکام بنایا گیا، احتجاج کے دوران سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے جبکہ کسی شہری کے جاں بحق ہونے کی شہادت نہیں ملی۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ آج تک کسی جنازے کی ویڈیو سامنے نہیں آئی، لطیف کھوسہ صاجب نے کہا ہمارے 278 لوگ مارے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے بار بار ڈی چوک نہ آنے کا کہا، بشریٰ بی بی نے کہا میں تو ڈی چوک ہی جاؤں گی، اسلحے اور مشینری سے لیس ہو کر کے پی حکومت نے وفاق پر حملہ کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی یورپ میں رسائی پر قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، حکومت نے اسٹاک ایکسچینج میں بڑی کامیابی حاصل کی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…