اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

مطیع اللہ جان کا جرم یہ ہے کہ ان کے پاس ہسپتالوں کا ڈیٹا ہے، بیرسٹر سیف

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مطیع اللہ جان کا جرم یہ ہے کہ ان کے پاس اسپتالوں کا ڈیٹا ہے۔پی ٹی آئی احتجاج کے خاتمے کے بعد حکومتی بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی وزرا بربریت کی داستان چھپانے کے لیے پریس کانفرنس پہ کانفرنس کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنسز کے ذریعے اسلام آباد کے اسپتالوں کا ڈیٹا چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ صحافی مطیع اللہ جان کا جرم بھی صرف یہی ہے کہ ان کے پاس اسپتالوں کا ڈیٹا ہے۔بیرسٹر سیف نے بیان میں مزید کہا کہ مطیع اللہ جان کو جھوٹے کیس میں پھنسانا قابل مذمت ہے۔ امیر مقام بھی شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری میں لگے ہوئے ہیں۔ وہ 8 فروری کو لاشیں گراکر فارم 47 کے سہارے پارلیمنٹ پہنچے۔ لاشوں پر سیاست ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ درباری امیر مقام کے کرپشن قصے زبان زد عام ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…