کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں اّ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 294 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 377 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 653 پوائنٹس بھی عبور کی۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 82 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔