منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

جنید جمشید نے کتنی شادیاں کی تھیں، بیٹے کے تازہ انکشافات

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مرحوم نعت خواں اور گلوکار جنید جمشید کے بیٹے بابر جنید جمشید نے پہلی بار اپنے والد کی شادیوں پر کھل کر بات کی ہے۔ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران، بابر نے اپنے والد کی زندگی کے کئی پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔بابر جنید جمشید نے انکشاف کیا کہ ان کے والد نے زندگی میں تین شادیاں کیں۔ انہوں نے بتایا: “میری والدہ کے علاوہ والد کی دو مزید بیویاں تھیں۔ ان میں سے ایک بیوی والد کے ساتھ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوئیں۔

دیگر دونوں بیویوں سے کوئی اولاد نہیں تھی، ہم صرف چار بہن بھائی ہیں۔بابر نے اپنے والد کے ساتھ ایک گفتگو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جنید جمشید نے ایک بار ان سے کہا: “لوگ کہتے ہیں کہ میں نے متعدد شادیاں کی ہیں، لیکن کیا میں نے کبھی تمہاری والدہ یا تم لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی؟” بابر نے جواب دیا: “نہیں بابا، آپ نے ہمیشہ اپنی ذمے داریاں پوری کیں اور ہمیں بے حد پیار دیا۔”واضح رہے کہ جنید جمشید 7 دسمبر 2016 کو طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے موسیقی کو چھوڑ کر دین کی راہ اختیار کی اور اپنی زندگی کے آخری لمحات بھی تبلیغ اسلام میں گزارے۔ ان کی زندگی کا مقصد لوگوں کو حقیقی روشنی اور دین اسلام کی طرف راغب کرنا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…