جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

اسلامی تعلیمات کے مطابق جس نے ایک جان کو بچایا گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا، مولانا طارق جمیل

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)درد دل کے بغیر طب کا پیشہ بے مقصد ہے۔ زیر تربیت نوجوان ڈاکٹروں کو حصول تعلیم کے دوران اعلیٰ اخلاقی اقدار کو اپنی زندگی کا محور و مرکز بنانا چاہیے۔ یہ بات معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے عزیز فاطمہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں طلبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر عزیز فاطمہ ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی میاں محمد ادریس اور ٹرسٹیز عبداللہ جاوید اور میاں حمزہ بشیرکے علاوہ پرنسپل عزیز فاطمہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید اور ڈپٹی جنرل منیجر ایڈمن اینڈ ایچ آر آفتاب احمد خاں بھی موجود تھے۔

اسلامی تعلیمات کے مطابق جس نے ایک جان کو بچایا گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا کا حوالہ دیا اور کہا کہ ڈاکٹر اپنی زندگی میں ہزاروں لوگوں کی جانیں بچاتے ہیں اس طرح وہ نہ صرف اس پیشہ کے ذریعے باعزت روزگار حاصل کرتے ہیں بلکہ آخرت بھی کماتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ پورے انہماک سے تعلیم حاصل کریں تاکہ عملی زندگی میں اللہ تعالیٰ اُن کے ذریعے ہزاروں مریضوں کو شفا عطا کرے۔ عزیز فاطمہ ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی میاں محمد ادریس نے کہا کہ یہ ادارہ ہزاروں طلبہ کو میڈیکل گریجویشن کرانے کے علاوہ مخصوص شعبوں میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع بھی فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ اس ادارے کو طب کی تعلیم کیلئے سنٹر آف ایکسی لینس کے طور پر ترقی دینا چاہتے ہیں اور اس مقصد کیلئے جدید طبی آلات اور مشینیں مہیا کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ تعلیم پر توجہ دیں تاکہ وہ خدمت خلق کو اپنی عملی زندگی کا شعار بنا سکیں۔ انہوں نے مولانا طارق جمیل کے پر اثر اور پر مغز خطاب کو بھی سراہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…