پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

نوجوت سنگھ سدھو کی کینسر سے متعلق پریس کانفرنس، اہلیہ کی جان کیسے بچائی؟

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں اپنی اہلیہ کی کینسر سے صحتیابی کے سفر کے بارے میں میڈیا پر بات کی۔ سدھو نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی اہلیہ کو اسٹیج 4 میٹاسٹیٹک کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جو ہڈیوں تک پھیل چکا تھا۔ ڈاکٹروں نے انہیں صرف 4 فیصد بچنے کے امکانات کی پیشگوئی کی تھی تاہم وہ خوش قسمتی سے اب مکمل طور پر کینسر سے نجات پا چکی ہیں۔

سدھو نے اپنی اس پریس کانفرنس کا مقصد اس بیماری اور اس کے علاج کے متعلق آگاہی پھیلانا بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی نے اہلیہ نونی کے لیے ایک سادہ مگر موثر غذا پر تحقیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ بیحد خیال اور احتیاط کی بدولت صرف 40 دنوں میں مثبت نتائج دیکھنے کو ملے۔ انہوں نے سادہ اجزائ جیسے لیموں، ہلدی، ناریل اور کھانے میں کاربز کم کرنے پر مبنی غذا کو مؤثر قرار دیا۔ سدھو کے مطابق یہی غذا موٹاپے اور فیٹی لیور کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین سدھو کی کوششوں کو سراہ رہے ہیں اور اپنی ذاتی کہانیاں شیئر کر رہے ہیں۔ سدھو کی یہ آگاہی مہم صحت مند زندگی کے اصولوں کو عام کرنے کی ایک کامیاب کاوش کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…