پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پی ٹی اے کا اداروں، فری لانسرز کیلئے وی پی این رجسٹریشن آسان کرنے کا اعلان

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی اے نے اداروں اور فری لانسرز کیلئے وی پی این رجسٹریشن کا عمل مزید آسان کر دیا ۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق سافٹ ویئر ہاوسز، کال سینٹرز، بینک، سفارت خانے اور فری لانسرز اب پی ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ پر اپنے وی پی اینز باآسانی رجسٹرڈ کر سکتے ہیں۔اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے اراکین بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔پی ٹی اے نے بتایا کہ وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن فارم مکمل کرنا اور بنیادی تفصیلات فراہم کرنا اہم ہے، جس میں شناختی کارڈ نمبر ، کمپنی کی رجسٹریشن کی تفصیلات اور ٹیکس دہندہ کی حیثیت شامل ہے۔

اعلامئے میں کہا گیا کہ فری لانسرز کو اپنے پروجیکٹ یا کمپنی کے ساتھ وابستگی کی تصدیق کے ضمن میں لیٹر یا ای میل پر مبنی ثبوت فراہم کرنا ہوں گے۔پی ٹی اے کے مطابق درخواست دہندگان کو وی پی این کنیکٹیویٹی کیلئے آئی پی ایڈریس بھی فراہم کرنا ہوگا، فکسڈ آئی پی ایڈریس کی صورت میں اسے انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن کے حوالے سے یہ ایک مفت عمل ہے جس کی درخواست جمع کرانے کے 8سے 10گھنٹوں کے اندر منظوری کا عمل مکمل ہو جاتا ہے اور اب تک 20ہزار سے زائد کمپنیاں اور فری لانسرز اس موثر عمل کے ذریعے کامیابی سے اپنے وی پی اینز رجسٹر کروا چکے ہیں۔ پی ٹی اے نے کہا ہے کہ کوئی بھی فرد جو کمرشل مقاصد کیلئے وی پی این استعمال کرنا چاہتا ہے، وہ فری لانسرکی کیٹیگری کے تحت اپنی درخواست جمع کرواسکتا ہے جس کیلئے انہیں مطلوبہ معلومات سمیت امپلائر سے متعلقہ ثبوت بھی فراہم کرنا ہوں گے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…