منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

عمران خان کو اڈیالہ سے بنی گالہ منتقل کرکے مذاکرات کیے جائیں، وکیل فیصل چوہدری

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے بنی گالہ منتقل کرکے مذاکرات کا مطالبہ کردیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے نکال کر بنی گالا میں رکھ کر مذاکرات کیئے جائیں، یہ ملک کے مستقبل اور جمہوریت، قانون کی حکمرانی کیلئے ضروری ہے۔فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا پیغام ہے وہ بانی پی ٹی ائی کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے کارکنان اور رہنمائوں کو پرامن احتجاج کی درخواست کی ہے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ یاسمین راشد، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری، محمود الرشید سمیت ہمارے بہت سے لیڈرز سیاسی مقدمات میں اندر ہیں، وقت آگیا ہے کہ ان سب کو ریلیز کیا جائے، حکومت کی جانب سے صبح سے لیکر شام تک جھوٹ بولنے کا تسلسل ہے اسکو ختم کیا جائے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ جعلی مقدمات بنانے پر نیب حکام فی الفور استعفیٰ دیں، ان سب کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے، عمران خان بڑا لیڈر ہے اسے سیاست میں حصہ لینے دیا جائے یہ انکا بنیادی حق ہے۔قبل ازیں شاہ محمود قریشی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت کیلئے لاہور جیل سے راولپنڈی لایا گیا۔ عدالتی اجازت ملنے پر بیٹی مہر بانو، بیٹے زین قریشی اور وکیل بیرسٹر عقیل بخاری نے ان سے ملاقات کی۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لئے 25 نومبر دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا، سماعت کے بعد پولیس شاہ محمود کو لیکر واپس لاہور روانہ ہوئی۔

زین قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 24 نومبر کال بہت اہم ہے شاہ محمود قریشی کا حکم ہے سب باہر نکلیں، چھبیسویں ترمیم سے آئین پر ضرب لگا کر ججز اختیارات سلب کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فتویٰ جاری ہوگیا وی پی این حرام ہے، وی پی این وزیر اعظم ادارے سب استعمال کر رہے ہیں، یہ ملک کو پتہ نہیں کہاں تک لے جانا چاہتے ہیں، آزاد عدلیہ قانونی حکمرانی چوری مینڈیٹ بحالی کیلئے قوم کو باہر نکلے۔مہربانو قریشی نے کہا شاہ محمود قریشی کے پاکستانی عوام کو پیغام دیا ہے کہ 24 نومبر کی کال اہم ہے۔ شاہ صاحب نے کہا ہے آئین کی بالا دستی کیلئے لوگوں کو نکلنا پڑے گا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…